سجدۂتلاوت
ایکآیتِسجدہکئیبچوںکوپڑھائی،تببھیایکہیسجدہکرناہوگا
سوال:۔
ایک اُستاذ کئی لڑکوں کو ایک ہی آیتِ سجدہ علیحدہ علیحدہ پڑھاتا ہے، تو معلم کو ایک ہی سجدہ کرنا پڑے گا یا کہ جتنے لڑکے ہوں گے اتنے سجدے کرنے پڑیں گے؟ یعنی معلم ایک ہی جگہ بیٹھا رہتا ہے اور لڑکے باری باری پڑھتے جاتے ہیں۔
جواب:۔
اُستاذ کے کہلانے سے تو ایک ہی سجدہ واجب ہوگا، بشرطیکہ مجلس ایک ہو،(۲) لیکن اُستاذ جتنے بچوں سے سجدے کی آیت سنے گا، اتنے سجدے سننے کی وجہ سے واجب ہوں گے۔(۲)
- (۱) ومن کرر تلاوۃ سجدۃ واحدۃ فی مجلس واحد أجزأتہ سجدۃ واحدۃ ۔۔۔إلخ۔ (ھدایۃ ج:۱ ص:۱۴۴)۔
- (۲) قال الأصل ان التلاوۃ سبب بالْإجماع لأن السجدۃ تضاف إلیھا وتتکرر بتکررھا ۔۔۔إلخ۔ (فتح القدیر ج:۱ ص:۳۱۹)۔

