بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

سجدۂ‌تلاوت

آیتِ‌سجدہ‌اور‌اس‌کا‌ترجمہ‌پڑھنے‌سے‌صرف‌ایک‌سجدہ‌لازم‌آئے‌گا

سوال:۔

میں قرآن شریف ترجمے کے ساتھ پڑھ رہی ہوں، اور اس طرح پڑھتی ہوں کہ پہلے جتنا پڑھنا ہو وہ میں پڑھ لیتی ہوں، اس کے بعد اس کا ترجمہ، تو کیا مجھ کو قرآن شریف میں جو سجدہ آتا ہے، وہ دو مرتبہ دینا ہوگا؟

جواب:۔

نہیں! سجدہ صرف ایک ہی واجب ہوگا، آیتِ سجدہ اگر ایک ہی مجلس میں کئی بار پڑھی جائے تو ایک ہی سجدہ واجب ہوتا ہے،(۱) جس طرح قرآنِ کریم کے الفاظ پڑھنے سے سجدہ واجب ہوتا ہے، اسی طرح صرف ترجمہ پڑھنے سے بھی سجدہ واجب ہوتا ہے۔(۲)

  1. (۱) حتّی ان من تلا آیۃ واحدۃ مرارًا فی مجلس واحد تکفیہ سجدۃ واحدۃ۔ (البدائع الصنائع ج:۱ ص: ۱۸۱)۔
  2. (۲) فتاویٰ قاضی خان میں ہے: ولو تلٰی بالفارسیۃ تجب علیہ وعلٰی من سمعھا السجدۃ فھم السامع أو لم یفھم ۔۔۔إلخ۔ (فتاویٰ قاضیخان علٰی ھامش الھندیۃ ج:۱ ص:۱۵۶، فتاویٰ ھندیۃ ص:۱۳۳، إذا قرأ آیۃ السجدۃ بالفارسیۃ ۔۔۔إلخ۔