سجدۂتلاوت
عصرکےبعدسجدۂتلاوتکرنا
سوال:۔
اگر ہم عصر کے بعد قرآنِ کریم کی تلاوت کر رہے ہوں اور اس دوران آیتِ سجدہ آجاتی ہے تو کیا سجدۂ تلاوت اسی وقت ادا کرنا چاہئے یا کسی اور وقت ادا کیا جاسکتا ہے؟
جواب:۔
عصر کے بعد سجدۂ تلاوت جائز ہے۔(۱)
- (۱) تسع أوقات یکرہ فیھا النوافل وما فی معناھما لَا الفرائض ۔۔۔ فیجوز فیھا قضاء الفائتۃ وصلاۃ الجنازۃ وسجدۃ التلاوۃ ۔۔۔ منھا ما بعد صلاۃ العصر قبل التغیر۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۵۳، کتاب الصلاۃ، الباب الأوّل)۔

