سجدۂتلاوت
جنسورتوںکےاواخرمیںسجدےہوںوہپڑھنےوالاسجدہکبکرے؟
سوال:۔
جن سورتوں کے اواخر میں سجدے ہیں، اگر ان کو نماز میں پڑھا جائے تو سجدہ کیسے کیا جائے؟ کیا تین سجدے کرنے یا دو سجدے سے یعنی نماز کے دو سجدوں کے بعد سجدۂ تلاوت بھی ادا ہوجائے گا؟
جواب:۔
سجدہ والی آیت پر تلاوت ختم کرکے رُکوع میں چلا جائے تو رُکوع میں سجدۂ تلاوت کی نیت ہوسکتی ہے، اور رُکوع کے بعد نماز کے سجدے میں بھی سجدۂ تلاوت ادا ہوجاتا ہے، اس صورت میں مستقل سجدۂ تلاوت کی ضرورت نہیں،(۱) اور اگر سجدۂ تلاوت والی آیت کے بعد بھی تلاوت کرنی ہو تو پہلے سجدۂ تلاوت کرے، پھر اُٹھ کر آگے تلاوت کرے۔(۲)
وتؤدی برکوع صلاۃ إذا کان الرکوع علی الفور من قرائۃ آیۃ ۔۔۔ إن نواہ أی کون الرکوع لسجود التلاوۃ علی الراجح ۔۔۔إلخ۔ (التنویر وشرحہ ج:۲ س:۱۱۱، ۱۱۲)۔
- (۱) قولہ نعم لو رکع وسجد لھا أی للصلاۃ فورا ناب أی سجود المقتدی عن سجود التلاوۃ بلا نیۃ تبعا لسجود إمامہ ۔۔۔إلخ۔ (شامی ج:۲ ص:۱۱۲)، وأیضًا فی البحر: اما إن رکع أو سجد صلبیۃ فإنہ ینوب عنھا إذا کان علی الفور ۔۔۔إلخ۔ (ج:۲ ص:۱۳۳)۔
- (۲) وإن کانت عند ختم السورۃ فینبغی أن یقرأ آیات من سورۃ اخریٰ ثم یرکع ۔۔۔إلخ۔ (البدائع الصنائع ج:۱ ص:۱۸۸)۔

