بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

سجدۂ‌تلاوت

نماز‌میں‌آیتِ‌سجدہ‌پڑھ‌کر‌رُکوع‌و‌سجدہ‌کرلیا‌تو‌سجدۂ‌تلاوت‌ہوگیا

سوال:۔

اگر نماز میں سجدۂ تلاوت کی آیت پڑھی اور فوراً رُکوع میں چلا گیا اور رُکوع میں سجدۂ تلاوت کی نیت نہیں کی اور پھر نماز کا سجدہ ادا کیا تو کیا سجدۂ تلاوت بھی اس سجدے سے ادا ہوگیا یا نہیں؟

جواب:۔

اس صورت میں سجدۂ تلاوت ادا ہوگیا۔(۱)

  1. (۱) قولہ نعم لو رکع وسجد لھا أی للصلاۃ فورا ناب أی سجود المقتدی عن سجود التلاوۃ بلا نیۃ تبعا لسجود إمامہ ۔۔۔إلخ۔ (شامی ج:۲ ص:۱۱۲)، وأیضًا فی البحر: اما إن رکع أو سجد صلبیۃ فإنہ ینوب عنھا إذا کان علی الفور ۔۔۔إلخ۔ (ج:۲ ص:۱۳۳)۔