سجدۂتلاوت
سجدۂتلاوتمیںصرفایکسجدہہوتاہے
سوال:۔
سجدۂ تلاوت میں دو سجدے ہوتے ہیں یا صرف ایک؟
جواب:۔
ایک آیت کی تلاوت پر ایک سجدہ واجب ہوتا ہے، البتہ مجلس بدلنے پر وہی آیت پھر پڑھی تو اس کا الگ سجدہ واجب ہوگا۔(۱)
سجدۂ تلاوت میں نیت نہیں باندھی جاتی، بلکہ سجدہ کی نیت سے ’’اللہ اکبر‘‘ کہہ کر سجدے میں چلے جائیں اور ’’اللہ اکبر‘‘ کہہ کر اُٹھ جائیں، سلام پھیرنے کی ضرورت نہیں، بیٹھے بیٹھے سجدۂ تلاوت کرلینا جائز ہے، اور کھڑے ہوکر سجدے میں جانا افضل ہے۔(۲)
- (۱) ولو کررھا فی مجلسین تکررت وفی مجلس واحد لَا تتکر بل کفتہ واحدۃ۔ (الدر المختار مع الرد ج:۲ ص:۱۱۴، باب سجود التلاوۃ)۔
- (۲) گزشتہ حاشیہ: ومما یستحب۔۔۔الخ ملاحظہ فرمائیں، وأیضًا وفی السراج الوھاج ثم إذا أراد السجود ینویھا بقلبہ ویقول بلسانہ أسجد ﷲ سجدۃ التلاوۃ اللہ أکبر ۔۔۔إلخ۔ (البحر الرائق ج:۲ ص:۱۳۷، وأیضًا فی الھندیۃ ج:۱ ص:۱۳۵)۔

