سجدۂتلاوت
سجدۂتلاوتکاصحیحطریقہ
سوال:۔
بہت دفعہ لوگوں کو مختلف طریقوں سے سجدۂ تلاوت ادا کرتے دیکھا گیا ہے، براہِ کرم سجدۂ تلاوت کا صحیح طریقہ تحریر فرمائیں۔
جواب:۔
’’اللہ اکبر‘‘ کہہ کر سجدے میں چلا جائے اور سجدے میں تین بار ’’سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَىٰ‘‘ کہے، ’’اللہ اکبر‘‘ کہہ کر اُٹھ جائے، بس یہی سجدۂ تلاوت ہے،(۱) کھڑے ہوکر ’’اللہ اکبر‘‘ کہتے ہوئے سجدے میں جانا افضل ہے، اور اگر بیٹھے بیٹھے کرلے تو بھی جائز ہے۔(۲)
- (۱) أیضا۔
- (۲) ومما یستحب لأدائھا أن یقوم فیسجد لأن الخرور سقوط من القیام والقرآن ورد بہ وھو مروی عن عائشۃ رضی اللہ عنھا وان لم یفعل لم یضرہ۔ (البحر الرائق ج:۲ ص:۱۳۷)۔

