بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

سجدۂ‌تلاوت

سجدۂ‌تلاوت‌ادا‌کرنے‌کا‌طریقہ

سوال:۔

قرآن مجید میں جو ۱۴ سجدے ہیں، ان کے ادا کرنے کا کیا طریقۂ کار ہے؟

جواب:۔

جب سجدے کی آیت پڑھے تو اگر باوضو ہو تو فوراً سجدہ کرلے، بشرطیکہ مکروہ وقت نہ ہو، اور اگر وضو نہ ہو تو وضو کرکے سجدہ کرے۔(۱) سجدے کا طریقہ یہ ہے کہ باوضو قبلہ رُخ ہوکر تکبیر کہتا ہوا سجدے میں چلا جائے اور تکبیر کہتا ہوا اُٹھ جائے، بس سجدہ ادا ہوگیا۔(۲)

  1. (۱) وفی المراقی: وغیرھا تجب موسعًا ولٰـکن کرہ تأخیرہ السجود عن وقت التلاوۃ فی الأصح إذا لم یکن مکروھًا۔ وفی الحاشیۃ الطحطاوی: أی إذا لم یکن وقت التلاوۃ وقتًا مکروھًا۔ (حاشیۃ الطحطاوی مع المراقی ص:۳۶۱)۔
  2. (۲) فإذا أراد السجود کبّر ولَا یرفع یدیہ وسجد ثم کبّر ورفع رأسہ ولَا تشھد علیہ ولَا سلام۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۳۵، کتاب الصلاۃ، الباب الثالث عشر فی سجود التلاوۃ)۔