نفلنمازیں
وقتکمہوتوتحیۃالوضوپڑھےیاتحیۃالمسجد؟
سوال:۔
اگر کوئی شخص مسجد میں جاتا ہے اور جماعت ہونے میں دو تین منٹ باقی ہیں، کیا وہ نفل تحیۃ الوضو پڑھے یا تحیۃالمسجد پڑھے؟
جواب:۔
دونوں کی نیت کرلے،(۱) اور اگر وقت میں گنجائش ہو تو دونوں کا الگ الگ پڑھنا مستحب ہے۔
- (۱) قال فی النھر: وینوب عنھا کل صلاۃ صلاھا عند الدخول فرضًا کانت أو سنۃ ۔۔۔إلخ۔ (شامی مطلب فی تحیۃ المسجد ج:۲ ص:۱۸)۔

