بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

نفل‌نمازیں

تحیۃ‌الوضو‌کس‌نماز‌کے‌وقت‌پڑھنی‌چاہئے؟

سوال:۔

تحیۃ الوضو کس نماز کے وقت پڑھنا ہے؟ میں نے نماز کی کتاب میں پڑھا ہے کہ جس وقت نفل نماز پڑھنا مکروہ ہے، اس وقت نہیں پڑھنا چاہئے، مگر میں پھر بھی یہ نہیں جانتا کہ کس وقت تحیۃ الوضو پڑھوں اور کس وقت نہ پڑھوں؟

جواب:۔

پانچ اوقات میں نفل پڑھنے کی اجازت نہیں، فجر سے پہلے اور بعد سورج نکلنے تک، عصر کے بعد، سورج کے طلوع و غروب کے وقت، اور نصف النہار کے وقت۔ ان اوقات کے علاوہ جب بھی آپ وضو کریں تحیۃ الوضو پڑھ سکتے ہیں۔(۱)

  1. (۱) تسعۃ أوقات یکرہ فیھا النوافل وما فی معناھا لَا الفرائض ۔۔۔ منھا ما بعد طلوع الفجر قبل صلاۃ الفجر کذا فی النھایۃ والکفایۃ ۔۔۔ ومنھا ما بعد صلاۃ الفجر قبل طلوع الشمس ھٰکذا فی النھایۃ والکفایۃ ۔۔۔ ومنھا ما بعد صلاۃ العصر قبل التغییر ۔۔۔ ومنھا ما بعد غروب الشمس قبل صلاۃ المغرب ۔۔۔إلخ۔ (فتاویٰ عالمگیریۃ ج:۱ ص:۵۲ کتاب الصلاۃ، الباب الأوّل، الفصل الثالث)۔