بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

نفل‌نمازیں

بلا‌سے‌حفاظت‌اور‌گناہوں‌سے‌توبہ‌کے‌لئے‌کون‌سی‌نماز‌پڑھے؟

سوال:۔

کیا میں اس نیت سے نفل پڑھ سکتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ مجھے یا میرے گھر والوں کو ہر بلا سے، ہر قسم کی بیماری سے محفوظ رکھے؟ یا میں اپنے امتحانات میں کامیابی کے لئے یا اپنے گناہوں کی بخشش کے لئے نوافل ادا کرسکتا ہوں؟

جواب:۔

کوئی کام درپیش ہو، اس کی آسانی کی دُعا کرنے کے لئے شریعت نے ’’صلوٰۃ الحاجۃ‘‘ بتائی ہے،(۱) اور کوئی گناہ سرزد ہوجائے تو اس سے توبہ کرنے کے لئے ’’صلوٰۃ التوبہ‘‘ فرمائی ہے، اور یہ نفلی نمازیں ہیں۔(۲)

  1. (۱) تفصیل کے لئے دیکھئے: جامع الترمذی ج:۱ ص:۱۰۸، باب ما جاء فی صلاۃ الحاجۃ، طبع قدیمی کتب خانہ۔
  2. (۲) دیکھئے: جامع الترمذی ج:۱ ص:۹۲، باب ما جاء فی الصلاۃ عند التوبۃ، طبع قدیمی کتب خانہ۔