نفلنمازیں
شکرانےکینمازکباداکرنیچاہئے؟
سوال:۔
شکرانے کی نماز کے لئے کوئی وقت مقرّر ہے یا نہیں؟ اور یہ کہ ان کی تعداد کتنی ہوتی ہے؟ یعنی دو رکعت یا چار رکعت؟
جواب:۔
نہ وقت مقرّر ہے، نہ تعداد، البتہ مکروہ وقت نہیں ہونا چاہئے،(۱) اور تعداد دو رکعت سے کم نہیں ہونی چاہئے۔(۲)
وفی الدر المختار: وسجدۃ الشکر: مستحبۃ بہ یفتٰی۔ (قولہ بہ یفتٰی) ھو قولھما وأما عنہ الْإمام ۔۔۔ وقیل شکرًا تامًا لأن تمامہ بصلاۃ رکعتین کما فعل علیہ الصلٰوۃ والسلام یوم الفتح۔ (ردالمحتار مع الدر المختار، مطلب فی سجدۃ الشکر ج:۲ ص:۱۱۹)۔
- (۱) حوالہ کے لئے دیکھئے آئندہ حاشیہ: وکذا الحکم من۔۔۔الخ۔
- (۲) کیونکہ دو رکعت سے کم تعداد کی نماز مشروع نہیں۔

