بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

نفل‌نمازیں

اِستخارہ‌کرنے‌کا‌طریقہ،‌نیز‌کیا‌اِستخارے‌میں‌کوئی‌چیز‌نظر‌آنا‌ضروری‌ہے؟

سوال:۔

مجھے اِستخارہ کرنے کے بارے میں کچھ معلومات درکار ہیں۔

۱:۔ اِستخارہ کرنے کے لئے اِجازت کی ضرورت ہے یا نہیں؟

۲:۔ ایک مقصد کے لئے کتنی بار اِستخارہ کرنا چاہئے؟

۳:۔ کیا اِستخارے میں کوئی چیز نظر آنا ضروری ہے یا نہیں؟

جواب:۔

اِستخارے کے لئے کسی سے اِجازت لینے کی ضرورت نہیں، جس کام کا اِرادہ ہو، دو رکعت نماز پڑھ کر دُعائے اِستخارہ کرنی چاہئے، تین دن، سات دن یا اس سے زیادہ اِستخارہ کرسکتا ہے۔ اِستخارے میں خواب میں کوئی چیز نظر آنا ضروری نہیں، بلکہ اِستخارہ کرکے جس طرف دِل مطمئن ہو، وہ کام کرلینا چاہئے۔(۱)

  1. (۱)وعن جابر قال: کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یعلمنا الْإستخارۃ أی طلب تیسر الخیر فی الأمرین من الفعل أو الترک من الخیر وھو ضد الشر فی الأمور أی التی نرید الْإقدام علیھا مباحۃ کانت أو عبادۃ ۔۔۔ ویمضی بعد الْإستخارۃ لما ینشرح لہ صدرہ إنشراحًا خالیًا عن ھویٰ النفس فإن لم ینشرح لشیء فالذی یظھر أنہ یکرر الصلاۃ حتّٰی یظھر لہ الخیر قیل إلٰی سبع مرات۔ (مرقاۃ شرح مشکٰوۃ ج:۲ ص:۱۸۷، باب التطوع)۔