نفلنمازیں
کیاصلوٰۃالتسبیحکاکوئیخاصوقتہے؟
سوال:۔
صلوٰۃ التسبیح کے لئے کیا کوئی دن یا وقت مقرّر ہے؟
جواب:۔
صلوٰۃ التسبیح کے لئے کوئی دن اور وقت مقرّر نہیں، اگر توفیق ہو تو روزانہ پڑھا کرے، ورنہ جس دن بھی موقع ملے پڑھ لے، اور مکروہ اوقات کو چھوڑ کر دن رات میں جب چاہے پڑھے، البتہ زوال کے بعد افضل ہے، یا پھر رات کو، خصوصاً تہجد کے وقت۔(۱)
- (۱) وأربع صلٰوۃ التسبیح یفعلھا کل وقت لَا کراھۃ فیہ أو فی کل یوم أو لیلۃ مرۃ ۔۔۔ وقال المعلٰی: یصلیھا قبل الظھر ۔۔۔إلخ۔ (شامی مطلب فی صلٰوۃ التسبیح ج:۲ ص:۲۷)۔

