نفلنمازیں
صلوٰۃالتسبیحکینمازباجماعتپڑھنےکیشرعیحیثیت
سوال:۔
ہمارے محلے کی مسجد میں ہر جمعرات کو بعد نمازِ عشاء باقاعدہ اِقامت کے ساتھ بالجہر صلوٰۃ التسبیح پڑھی جاتی ہے، ایسا کرنا فقہِ حنفی کی رُو سے کیسا ہے؟ اور اس اِمام کے پیچھے ہمارا نماز پڑھنا کیسا ہے؟
جواب:۔
صلوٰۃ التسبیح کی نماز باجماعت پڑھنا بدعت ومکروہ ہے، اس اِمام سے کہا جائے کہ آئندہ اس سے توبہ کرلے، اگر وہ توبہ کرلے تو نماز اس کے پیچھے جائز ہے، ورنہ مکروہ تحریمی ہے۔(۱)
- (۱) التطوع بالجماعۃ إذا کان علٰی سبیل التداعی یکرہ ۔۔۔إلخ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۸۳)۔ أیضًا: واعلم أن النفل بالجماعۃ علٰی سبیل التداعی مکروہ علٰی ما تقدم ما عدا التراویح۔ (حلبی کبیر ص:۴۳۲، أیضًا: فتاویٰ شامی ج:۲ ص:۴۹)۔

