نفلنمازیں
اندھیرےمیںتہجد،صلوٰۃالتسبیحپڑھنا
سوال:۔
رات کو کمرے میں بغیر کوئی روشنی کئے اندھیرے میں کوئی بھی نماز یعنی تہجد، یا صلوٰۃ التسبیح وغیرہ ادا کرسکتا ہے یا بلب یا تھوڑی روشنی کرنا لازمی ہے؟ کیونکہ میں یہ نمازیں خفیہ ادا کرنا پسند کرتا ہوں، اس لئے کمرے میں روشنی وغیرہ نہیں جلایا کرتا۔
جواب:۔
روشنی کرنا ضروری نہیں، قبلہ رُخ صحیح ہو تو اندھیرے میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔(۱)
- (۱) لَا یجوز لِاحد أداء فریضۃ ولَا نافلۃ ۔۔۔ إلّا متوجھا إلی القبلۃ ۔۔۔إلخ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۶۳)۔

