نفلنمازیں
صلوٰۃالتسبیحمیںتسبیحدُوسریرکعتمیںکسطرحپڑھیجاتیہے؟
سوال:۔
صلوٰۃ التسبیح میں یہ مخصوص تسبیح دُوسری رکعت میں التحیات کے بعد پڑھے یا پہلے؟ اور اللہ اکبر کہہ کر اُٹھے یا بغیر اللہ اکبر کہے، جیسے پہلی رکعت میں بغیر اللہ اکبر کہے اُٹھنا ہوتا ہے؟
جواب:۔
یہ تسبیح پڑھنے کے بعد التحیات پڑھے، اور پہلی اور تیسری رکعت میں تسبیحات پڑھنے کے بعد بغیر تکبیر کہے اُٹھ جائے۔(۱)
- (۱) وفی الجلسۃ بینھا عشرًا عشرًا بعد تسبیح الرکوع والسجود ۔۔۔إلخ۔ (شامی ج:۲ ص:۲۷، باب الوتر والنوافل)۔

