نفلنمازیں
صلوٰۃالتسبیحسےتمامگناہمعافہوجاتےہیں
سوال:۔
کتاب میں نماز صلوٰۃ التسبیح کے بارے میں لکھا ہے کہ اس کو پڑھنے سے تمام گناہ معاف ہوجاتے ہیں، اس کی تصدیق بھی فرمائیں۔
جواب:۔
صلوٰۃ التسبیح کے بارے میں وارد شدہ روایات پر اگرچہ کلام کیا گیا ہے، لیکن فی نفسہٖ یہ روایات لائقِ قبول ہیں، اور قدیم زمانے سے صلوٰۃ التسبیح اکابر کے معمولات میں شامل رہی ہے، اس لئے اس کو ضرور پڑھنا چاہئے۔(۱)
- (۱) (وأربع صلاۃ التسبیح) یفعلھا فی کل وقت لَا کراھۃ فیہ أو فی کل یوم أو لیلۃ مرۃ وإلّا ففی کل أُسبوع أو جمعۃ أو شھر أو العمر، وحدیثھا حسن لکثرۃ طرقہ، ووھم من زعم وضعہ وفیھا ثواب لَا یتناھی ۔۔۔إلخ۔ (شامی ج:۲ ص:۲۷)۔

