بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

نفل‌نمازیں

نمازِ‌حاجت‌کی‌رکعتیں‌پڑھنا‌چھوڑ‌دُوں

سوال:۔

اگر میرے پاس ٹائم نہ ہو اور مجھے پوری حاجت کی نماز کی رکعتوں کو پڑھنا مشکل ہو رہا ہو، ایسی صورت میں مجھے حاجت کی رکعتیں پڑھنا بے حد مشکل ہوتا ہے، اگر میں اب یہ حاجت کی رکعتیں پڑھنا چھوڑ دوں اور صرف کسی حاجت کے لئے ہی حاجت کے موقع پر پڑھوں تو مجھے کوئی گناہ تو نہیں ملے گا؟ کیونکہ حاجت کی رکعتوں کو پڑھنا اب میرے روٹین میں شامل ہوگیا ہے، اور اللہ تعالیٰ میرے ان حاجت کی رکعتوں کو چھوڑنے سے کیا مجھ پر ایسے ہی اپنا رحم وکرم کرتا رہے گا، میری والدہ بھی اب تقریباً ٹھیک ہیں۔

جواب:۔

نمازِ حاجت نفلی نماز ہے، اگر آدمی روزانہ پڑھتا رہے اور اس کو معمول بنالے تو بہت اچھا ہے، نہ پڑھے تو کوئی گناہ نہیں۔(۱)

  1. (۱) ومن المندوبات صلاۃ الحاجۃ ۔۔۔ قال مشایخنا: صلینا ھٰذہ الصلاۃ فقضیت حوائجنا مذکور فی الملتقط والتجنیس ۔۔۔إلخ۔ (شامی ج:۲ ص:۲۸، باب الوتر والنوافل، مطلب فی صلاۃ الحاجۃ)۔