بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

نفل‌نمازیں

کیا‌صلوٰۃ‌الحاجت‌اپنی‌تمام‌حاجتوں‌کے‌لئے‌پڑھ‌سکتے‌ہیں؟

سوال:۔

ایک سال پہلے تقریباً میں نے اپنی ماں کی طبیعت خراب ہوجانے پر پریشان ہوکر اللہ تعالیٰ کے حضور دو رکعت نمازِ حاجت پڑھی تھی، پھر میں مسلسل روزانہ پڑھنے لگی، لیکن اب صورتِ حال یہ ہے کہ اب میں ان حاجت کی رکعتوں میں اللہ سے اپنی تمام حاجتیں کہنے لگی، کیا یہ صحیح ہے؟

جواب:۔

اللہ تعالیٰ سے اپنی تمام جائز حاجتیں مانگنی ہی چاہئیں، اس کا غیرصحیح ہونے کا شبہ کیوں ہوا۔۔۔؟(۱)

  1. (۱) ﵟ وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌۖ أُجِيبُ دَعۡوَةَ ٱلدَّاعِ إِذَا دَعَانِۖ فَلۡيَسۡتَجِيبُواْ لِي وَلۡيُؤۡمِنُواْ بِي لَعَلَّهُمۡ يَرۡشُدُونَ ﵞ البقرة ١٨٦۔