نفلنمازیں
صلوٰۃالحاجتکیسےپڑھیں؟اورافضلوقتکونساہے؟
سوال:۔
نمازِ حاجات پڑھنے کا کیا طریقہ ہے؟ کتنی رکعت ہوتی ہیں؟ اور پڑھنے کا افضل وقت کونسا ہے؟
جواب:۔
صلوٰۃ الحاجت کی دو رکعتیں ہیں، دو رکعتیں پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے حمد وثنا کرے، پھر دُرود شریف پڑھے، پھر تمام مسلمانوں کی بخشش کی دُعا مانگے، پھر اپنی حاجت کی دُعا کرے، ایک دُعا حدیث میں آتی ہے، اس کو ’’فضائلِ نماز‘‘ میں دیکھ لیا جائے۔(۱)
- (۱) عن عبداللہ بن أبی أوفٰی رضی اللہ عنہ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: من کانت لہ إلی اللہ حاجۃ أو إلٰی أحد من بن آدم فلیتوضأ ولیحسن الوضوء ثم لیصل رکعتین ثم لیثن علی اللہ تعالٰی ولیصل علی النبی صلی اللہ علیہ وسلم ثم لیقل لَا إلٰہ إلّا اللہ الحلیم الکریم، سبحان اللہ رب العرش العظیم، الحمد ﷲ رب العالمین، أسألک موجبات رحمتک، وعزائم مغفرتک، والغنیمۃ من کل بِرٍّ والسّلامۃ من کل إثمٍ، لَا تدع لی ذنبا إلّا غفرتہ، ولَا ھمًّا إلّا فرّجتہ، ولَا حاجۃً ھی لک رضًا إلّا قضیتھا یا أرحم الراحمین۔ (جامع ترمذی ج:۱ ص:۶۳، باب ما جاء فی صلاۃ الحاجۃ، طبع رشیدیہ ساھیوال، أیضًا: فتاویٰ شامی ج:۲ ص:۲۸۰، أیضًا: فضائل نماز ص:۱۴، فضائل اعمال ص:۳۰۲)۔

