نفلنمازیں
نفلنمازشروعکرکےتوڑنےکےبعدکیافرضہوجاتیہے؟
سوال:۔
سننے میں آیا ہے کہ بیٹھ کر نفل پڑھنے کا آدھا ثواب ہے، جبکہ قیام فرض ہے، مسئلہ یہ ہے کہ بیٹھ کر نفل کی نیت باندھ لی، بیچ میں کسی وجہ سے نماز توڑ دی، اب یہ لازم ہوگیا، اسی لازم کو ہم فرض کہہ سکتے ہیں یا نہیں؟ اگر فرض ہوگیا تو اب بیٹھ کر اِعادہ کریں؟
جواب:۔
کھڑے ہوکر پڑھیں، اس کو فرض کہنا صحیح نہیں، لیکن نفل نماز شروع کرنے سے واجب ہوجاتی ہے۔(۱)
- (۱) ولزم نفل شرع فیہ ۔۔۔إلخ أی لزم المضی فیہ حتی إذا أفسدہ لزم قضائہ ۔۔۔إلخ۔ (شامی ج:۱ ص:۲۹)۔

