نفلنمازیں
مغربکیاَذانکےبعددونفلپڑھناجبکہجماعتکھڑیہوجائے
سوال:۔
اگر میں مسلم شریف اور ابوداؤد کی حدیث کی روشنی میں مغرب کی اَذان کے فوراً بعد دو رکعت نفل نماز پڑھوں، جبکہ میرے علاوہ تمام مقتدی اِمام کے پیچھے جماعت میں شامل ہوجائیں، جبکہ میں (نفل نماز پڑھنے کی وجہ سے) جماعت میں ایک رکعت گزرنے کے بعد شامل ہوجاؤں، تو کیا میرا یہ عمل جائز ہوگا؟
جواب:۔
اگر جماعت کھڑی ہوجائے تو مغرب کے نفل پڑھنا جائز نہیں۔(۱)
- (۱) لقیام الْإجماع علیہ کونہ سنۃ وکرھوا التنفل قبلھا، لأن فعل المباح والمستحب إذا أفضی إلی الْإخلال بالسُّنّۃ یکون مکروھًا ۔۔۔إلخ۔ (إعلاء السنن ج:۲ ص:۵۸، طبع إدارۃ القرآن)۔

