بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

نفل‌نمازیں

اگر‌عشاء‌کے‌ساتھ‌وتر‌پڑھ‌لئے‌تو‌کیا‌تہجد‌کے‌ساتھ‌دوبارہ‌پڑھے؟

سوال:۔

وتر کی نماز کو رات کی آخری نماز کہا جاتا ہے، اگر کسی نے عشاء کی نماز کے بعد وتر پڑھ لئے اور وہ رات کو تہجد کے وقت اُٹھ گیا تو کیا اس کو تہجد پڑھنا چاہئے یا وتر دوبارہ پڑھنے چاہئیں؟

جواب:۔

اگر وتر پہلے پڑھ لئے تو تہجد کے وقت وتر دوبارہ نہ پڑھے جائیں، صرف تہجد کے نوافل پڑھے جائیں۔(۱)

  1. (۱) وفی مراقی الفلاح: إذا صلّی الوتر قبل النوم ثم تھجد لَا یعید الوتر لقولہ صلی اللہ علیہ وسلم لَا وتران فی لیلۃ۔ (حاشیۃ الطحطاوی علٰی مراقی الفلاح ص:۲۱۱، فصل فی بیان النوافل)۔