نفلنمازیں
آخرِشبمیںنہاُٹھسکنےوالاتہجدوترسےپہلےپڑھلے
سوال:۔
ایک صاحب کہتے ہیں کہ تہجد آدھی رات کے علاوہ بعد نمازِ عشاء بھی پڑھی جاسکتی ہے، ذرا یہ بتائیے کہ آیا یہ کہاں تک دُرست ہے؟
جواب:۔
جو شخص آخرِ شب میں نہ اُٹھ سکتا ہو، وہ وتر سے پہلے کم از کم چار رکعتیں تہجد کی نیت سے پڑھ لیا کرے، اِن شاء اللہ اس کو ثواب مل جائے گا،(۱) تاہم آخرِ شب میں اُٹھنے کا ثواب بہت زیادہ ہے، اس کی کوشش بھی کرنی چاہئے۔(۲)
- (۱) وما کان بعد صلاۃ العشاء فھو من اللیل وھٰذا یفید أن ھٰذہ السنۃ تحصل بالتنفل بعد صلاۃ العشاء قبل النوم اھـ۔ (شامی مطلب فی صلاۃ اللیل ج:۲ ص:۲۴)۔
- (۲) عن أبی ھریرۃ رضی اللہ عنہ (مرفوعًا) وأفضل الصلاۃ بعد الفریضۃ صلاۃ اللیل۔ (ترمذی ج:۱ ص:۹۰)۔

