نفلنمازیں
کیاتہجدکینمازمیںتیندفعہسورۂاِخلاصپڑھنیچاہئے؟
سوال:۔
تہجد کی نماز میں کتنی رکعتیں ہوتی ہیں؟ ہر رکعت میں کیا تین مرتبہ سورۂ اِخلاص پڑھنا لازمی ہوتی ہے؟
جواب:۔
تہجد کی نماز میں چار سے لے کر بارہ رکعتیں ہوتی ہیں، ان کے ادا کرنے کا کوئی الگ طریقہ نہیں، عام نفل کی طرح ادا کی جاتی ہیں۔ ہر رکعت میں تین بار سورۂ اِخلاص پڑھنا جائز ہے، مگر لازم نہیں۔ جن لوگوں کے ذمہ قضا نمازیں ہوں، میں ان کو مشورہ دیا کرتا ہوں کہ وہ تہجد کے وقت بھی نفل کے بجائے اپنی قضا نمازیں پڑھا کریں، ان کو اِن شاء اللہ تہجد کا ثواب بھی ملے گا اور سر سے فرض بھی اُترے گا۔(۱)
- (۱) وفی الحجۃ والْإشتغال أولٰی وأھم من النوافل إلّا السنن المعروفۃ وصلٰوۃ الضحٰی وصلٰوۃ التسبیح والصلوات التی رویت فی الأخبار فیھا سور معدودۃ وأذکار معھودۃ فتلک بنیۃ النفل وغیرھا بنیۃ القضاء۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۲۵، کتاب الصلاۃ، الباب الحادی عشر فی قضاء الفوائت)۔

