نفلنمازیں
سحریکےوقتتہجدپڑھنا
سوال:۔
مجھے تہجد کی نماز پڑھنے کا شوق ہے، اور اکثر میں یہ نماز دو بجے اُٹھ کر پڑھتی بھی ہوں، ماہِ رمضان میں سحری کے وقت یہ نماز ہوسکتی ہے یا نہیں؟ (صبحِ صادق کی اَذان سے پہلے)۔
جواب:۔
صبحِ صادق سے پہلے تک تہجد کا وقت ہے، اس لئے اگر صبحِ صادق نہ ہوئی ہو تو سحری کے وقت تہجد پڑھ سکتے ہیں۔(۱)
- (۱) عن عائشۃ رضی اللہ عنھا قالت: کان النبی صلی اللہ علیہ وسلم یصلی فیما بین أن یفرغ من صلٰوۃ العشاء إلی الفجر احدی عشر رکعۃ یسلم من کل رکعتین ۔۔۔إلخ۔ (مشکٰوۃ ص:۱۰۵، الفصل الأوّل، باب صلٰوۃ اللیل)۔

