نفلنمازیں
نمازِفجرکےبعدنوافلکیادائیگیدُرستنہیں
سوال:۔
میرا یہ معمول تھا کہ نمازِ فجر کی ادائیگی کے بعد دو نفل پڑھ لیا کرتا تھا، چند روز قبل میں نے ایک کتاب میں پڑھا کہ فجر کی نماز کے بعد نفل نہیں پڑھنا چاہئے، کیا یہ دُرست ہے؟
جواب:۔
فجر کی نماز کے بعد سورج نکلنے کے بعد (اِشراق کا وقت ہونے) تک، اور عصر کی نماز کے بعد سورج غروب ہونے تک نفل نماز جائز نہیں۔(۱)
- (۱) تسعۃ أوقات یکرہ فیھا النوافل ۔۔۔ منھا ما بعد صلاۃ الفجر قبل طلوع الشمس ۔۔۔ ومنھا ما بعد صلاۃ العصر قبل التغیر ۔۔۔إلخ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۵۳، کتاب الصلاۃ، الباب الأوّل فی المواقیت وما یتصل بھا)۔

