نفلنمازیں
نفلنمازبیٹھکرپڑھناکیساہے؟
سوال:۔
میں نفل اکثر بیٹھ کر پڑھتی ہوں، میں یہ آپ کو سچ بتادوں کہ نماز بہت کم پڑھتی ہوں، لیکن جب بھی پڑھتی ہوں تو اس کے ساتھ نفل ضرور پڑھتی ہوں، گزارش یہ ہے کہ میں نفل کھڑے ہوکر جس طرح فرض اور سنت پڑھتے ہیں، اسی طرح پڑھتی تھی، لیکن میری خالہ اور نانی نے کہا کہ نفل ہمیشہ بیٹھ کر پڑھتے ہیں، اور اکثر لوگوں نے کہا کہ نفل بیٹھ کر پڑھتے ہیں، مجھے تسلی نہیں ہوئی، آپ یہ بتائیں کہ نفل کس طرح پڑھنے چاہئیں؟
جواب:۔
آپ کی خالہ اور نانی غلط کہتی ہیں، یہ لوگوں کی اپنی ایجاد ہے کہ تمام نمازوں میں وہ پوری نماز کھڑے ہوکر پڑھتے ہیں، مگر نفل بیٹھ کر پڑھتے ہیں۔ نفل بیٹھ کر پڑھنے کی اجازت ضرور ہے، لیکن بیٹھ کر نفل پڑھنے سے ثواب آدھا ملتا ہے، اس لئے نفل کھڑے ہوکر پڑھنا افضل ہے۔(۱) پنج وقتہ نماز کی پابندی ہر مسلمان کو کرنی چاہئے، اس میں کوتاہی کرنا دُنیا و آخرت میں اللہ تعالیٰ کے غضب و لعنت کا موجب ہے۔(۲)
- (۱) ویتنفل مع قدرتہ علی القیام قاعدًا ۔۔۔ وفیہ أجر غیر النبی صلی اللہ علیہ وسلم علی النصف إلّا بعذر۔ درمختار۔ وفی الشامی ویؤیدہ حدیث البخاری من صلّٰی قائمًا فھو أفضل، ومن صلّٰی قاعدًا فلہ نصف أجر القائم ۔۔۔إلخ۔ (درمختار مع الشامی ج:۲ ص:۳۶، ۳۷، باب الوتر والنوافل، مبحث المسائل الستۃ عشریۃ)۔
- (۲) وفی حدیث معاذ أوصانی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ولَا تترکن صلٰوۃ مکتوبۃ متعمدًا فإن من ترک صلٰوۃ مکتوبۃ متعمدًا فقد برئت منہ ذمۃ اللہ۔ (مسند أحمد ج:۵ ص:۲۳۸)۔

