بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

نفل‌نمازیں

نوافل‌میں‌خلافِ‌ترتیب‌سورتیں‌پڑھنا

سوال:۔

نوافل میں اگر کوئی سورت ترتیبِ عثمانی کے خلاف پڑھی جائے تو کوئی مضائقہ تو نہیں؟ اور کیا سنت مؤکدہ میں بھی اس حکم کے ماتحت جائز ہے یا نہیں؟

جواب:۔

بلاقصد اگر ایسا ہوجائے تو کوئی حرج نہیں، قصداً ایسا کرنا مکروہ ہے۔(۱)

  1. (۱) ویکرہ أن یقرأ فی الثانیۃ سورۃ فوق التی قرأھا فی الأولٰی، لأن فیہ ترک الترتیب الذی أجمع علیہ الصحابۃ ھٰذا إذا کان قصدًا وأما سھوًا فلا۔ (حلبی کبیر ص:۴۹۴، تتمات فیما یکرہ من القرآن فی الصلاۃ وما لَا یکرہ ۔۔۔إلخ)۔