بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

نفل‌نمازیں

نفل‌اور‌سنتِ‌غیرمؤکدہ‌میں‌فرق

سوال:۔

نفل نماز اور نماز سنتِ غیرمؤکدہ میں کیا فرق ہے؟ جبکہ دونوں کے لئے یہی بتایا جاتا ہے کہ اگر پڑھ لو تو ثواب، اور نہ پڑھو تو کوئی گناہ نہیں۔

جواب:۔

سنتِ غیرمؤکدہ اور نفل قریب قریب ہیں، ان میں کوئی زیادہ فرق نہیں، البتہ یہ فرق ہے کہ سننِ غیرمؤکدہ منقول ہیں، اس لئے ان کا درجہ بطورِ خاص مستحب ہے، اور دُوسرے نوافل منقول نہیں، اس لئے ان کا درجہ عام نفلی عبادت کا ہے۔(۱)

  1. (۱) أقول فلا فرق بین النفل وسنن الزوائد من حیث الحکم لأنہ لَا یکرہ ترک کل منھما ۔۔۔ فالنفل ما ورد بہ دلیل ندب عمومًا أو خصوصًا ولم یواظب علیہ النبی صلی اللہ علیہ وسلم ولذا کان دون سنۃ الزوائد کما صرح بہ فی التنقیح۔ (فتاویٰ شامیۃ ج:۱ ص:۱۰۳، مطلب فی السُّنّۃ وتعریفھا)۔