نمازِتراویح
عورتوںکاتراویحپڑھنےکاطریقہ
سوال:۔
عورتوں کا تراویح پڑھنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ وہ تراویح میں کس طرح قرآنِ پاک ختم کریں؟
جواب:۔
کوئی حافظ محرَم ہو تو اس سے گھر پر قرآنِ کریم سن لیا کریں، اور نامحرَم ہو تو پسِ پردہ رہ کر سنا کریں، اگر گھر پر حافظ کا اِنتظام نہ ہوسکے تو الم تر کیف سے تراویح پڑھ لیا کریں۔(۱)
- (۱) (ولَا یحضرن الجماعات) لقولہ صلی اللہ علیہ وسلم: صلاۃ المرأۃ فی بیتھا أفضل من صلاتھا فی حجرتھا، وصلاتھا فی مخدعھا أفضل من صلاتھا فی بیتھا۔ فالأفضل لھا ما کان أستر لھا، لَا فرق بین الفرائض وغیرھا کالتراویح۔ (حاشیۃ الطحطاوی علٰی مراقی الفلاح ص:۱۶۶، فصل فی بیان الأحق بالْإمامۃ، وأیضًا فی الشامیۃ ج:۱ ص:۵۶۶)۔

