نمازِتراویح
تراویحکےلئےعورتوںکامسجدمیںجانامکروہہے
سوال:۔
عورتوں کے لئے مسجد میں تراویح کا انتظام کرنا کیسا ہے؟ کیا وہ گھر میں نہیں پڑھ سکتیں؟
جواب:۔
بعض مساجد میں عورتوں کے لئے بھی تراویح کا انتظام ہوتا ہے، مگر اِمام ابوحنیفہؒ کے نزدیک عورتوں کا مسجد میں جانا مکروہ ہے، ان کا اپنے گھر پر نماز پڑھنا مسجد میں قرآن مجید سننے کی بہ نسبت افضل ہے۔(۱)
- (۱) (ولَا یحضرن الجماعات) لقولہ صلی اللہ علیہ وسلم: صلاۃ المرأۃ فی بیتھا أفضل من صلاتھا فی حجرتھا، وصلاتھا فی مخدعھا أفضل من صلاتھا فی بیتھا۔ فالأفضل لھا ما کان أستر لھا، لَا فرق بین الفرائض وغیرھا کالتراویح۔ (حاشیۃ الطحطاوی علٰی مراقی الفلاح ص:۱۶۶، فصل فی بیان الأحق بالْإمامۃ، وأیضًا فی الشامیۃ ج:۱ ص:۵۶۶)۔

