بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

نمازِ‌تراویح

تراویح‌جیسے‌مردوں‌کے‌ذمہ‌ہے،‌ویسے‌ہی‌عورتوں‌کے‌ذمہ‌بھی‌ہے

سوال:۔

کیا تراویح کی نماز عورتوں کے لئے ضروری ہے؟ جو عورتیں اس میں کوتاہی کرتی ہیں ان کا کیا حکم ہے؟

جواب:۔

تراویح سنت ہے، اور تراویح کی نماز جیسے مردوں کے ذمہ ہے، ایسے ہی عورتوں کے ذمہ بھی ہے، مگر اکثر عورتیں اس میں کوتاہی اور غفلت کرتی ہیں، یہ بہت بُری بات ہے۔(۱)

  1. (۱) (التراویح سُنّۃ مؤکدۃ) لمواظبۃ الخلفاء الراشدین (للرجال والنساء) إجماعًا ۔۔۔إلخ۔ (درمختار مع الشامی ج:۲ ص:۴۳، باب الوتر والنوافل، مبحث صلاۃ التراویح، طبع ایچ ایم سعید)۔