بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

نمازِ‌تراویح

تراویح‌میں‌قرآن‌ہاتھ‌میں‌لے‌کر‌سننا‌غلط‌ہے

سوال:۔

میں نے قرآنِ پاک حفظ کیا ہے، اور ہر ماہ رمضان میں بطور تراویح سنانے کا اہتمام بھی کرتی ہوں، لیکن جو خاتون میرا قرآن سنتی ہے وہ حافظ نہیں ہے، اور قرآن ہاتھ میں لے کر سنتی ہے، یا پھر کسی نابالغ حافظ لڑکے کو بطور سامع مقرّر کرکے نفلوں میں یہ اہتمام کیا جاسکتا ہے؟ ہر دو صورت میں جائز صورت کیا ہے؟

جواب:۔

ہاتھ میں قرآن لے کر سننا تو غلط ہے،(۱) اور عورت کے لئے کسی نابالغ حافظ کو سامع بنانا بھی جائز نہیں ہے۔(۲)

  1. (۱) أیضا۔
  2. (۲) ولَا یصح إقتداء الرجل بالمرأۃ۔ وفی الشرح: أما غیر البالغ فإن کان ذکرًا تصح إمامتہ لمثلہ من ذکرًا وأنثٰی وخنثٰی، ویصح إقتدائہ بالذکر مطلقًا فقط، وإن کان أنثٰی تصح إمامتھا لمثلھا فقط۔ (فتاویٰ شامی ج:۱ ص:۵۷۷، باب الْإمامۃ)۔