بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

نمازِ‌تراویح

نمازِ‌تراویح‌لاؤڈ‌اسپیکر‌پر‌پڑھنا

سوال:۔

لاؤڈ اسپیکر میں جو نمازِ تراویح بوجہ ضرورت پڑھی جاتی ہے، اس میں کیا کوئی کراہت ہے؟

جواب:۔

ضرورت کی بنا پر ہو تو کوئی کراہت نہیں، لیکن ضرورت کی چیز بقدرِ ضرورت ہی اختیار کی جاتی ہے، لہٰذا لاؤڈ اسپیکر کی آواز مسجد تک محدود رہنی چاہئے، تراویح میں اُوپر کے اسپیکر کھول دینا جس سے پورے محلے کا سکون غارت ہوجائے، جائز نہیں۔(۱)

  1. (۱) قال فی الدر: ویجھر الْإمام وجوبًا بحسب الجماعۃ فإن زاد علیہ أساء۔ وفی الشامیۃ تحت قولہ فإن زاد علیہ أساء، وفی الزاھدی عن أبی جعفر لو زاد علی الحاجۃ فھو أفضل إلّا إذا أجھد نفسہ أو آذیٰ غیرہ قھستانی۔ (شامی ج:۱ ص:۵۳۲، فصل فی القرائۃ)۔