بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

نمازِ‌تراویح

عشاء‌کی‌نماز‌باجماعت‌نہ‌پڑھی‌تو‌تراویح‌بھی‌بلاجماعت‌پڑھے

سوال:۔

اگر کسی مسجد میں نمازِ عشاء جماعت کے ساتھ نہ پڑھی گئی ہو تو وہاں تراویح جماعت سے پڑھنا کیسا ہے؟

جواب:۔

اگر عشاء کی نماز جماعت کے ساتھ نہ ہوئی ہو تو تراویح بھی جماعت کے ساتھ نہ پڑھی جائے، کیونکہ تراویح عشاء کی نماز کے تابع ہے،(۱) البتہ اگر کچھ لوگ عشاء کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھ کر تراویح پڑھ رہے ہوں اور کوئی شخص بعد میں آئے تو وہ اپنی عشاء کی نماز الگ پڑھ کر تراویح کی جماعت میں شریک ہوسکتا ہے۔(۲)

  1. (۱) ولو ترکوا الجماعۃ فی الفرض لیس لھم ان یصلوا التراویح جماعۃ لأنھا تبع للجماعۃ ۔۔۔إلخ۔ (البحر الرائق ج:۲ ص:۷۵، باب الوتر والنوافل، وأیضًا فی الدر المختار مع الشامی ج:۱ ص:۴۸)۔
  2. (۲) أما لو صلیت بجماعۃ الفرض وکان رجل قد صلّی الفرض وحدہ فلہ أن یصلیھا مع ذٰلک الْإمام، لأن جماعتھم مشروعۃ فلہ الدخول فیھا معھم لعدم المحذور ۔۔۔إلخ۔ (شامی ج:۲ ص:۴۸، وأیضًا فی البحر الرائق ج:۲ ص:۷۵)۔