نمازِتراویح
جماعتسےفوتشدہتراویحوتروںکےبعداداکیجائےیاپہلے؟
سوال:۔
ہم اگر تراویح میں دیر سے پہنچتے ہیں تو پہلے عشاء کی نماز پڑھ کر اِمام کے ساتھ تراویح میں شامل ہوجاتے ہیں اور جو ہماری تراویح رہ جاتی ہے اس کو وتر کے بعد میں پڑھنا چاہئے یا وتر سے پہلے پڑھیں؟ اور اگر بقیہ تراویح نہ پڑھیں تو کوئی گناہ تو نہیں ہے؟
جواب:۔
وتر جماعت کے ساتھ پہلے پڑھ لیں، بعد میں باقی ماندہ تراویح پڑھیں۔(۱)
- (۱) فلو فاتہ بعضھا (أی التراویح) وقام الْإمام إلی الوتر أوتر معہ ثم صلّٰی ما فاتہ۔ (درمختار ج:۲ ص:۴۴)۔

