بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

نمازِ‌تراویح

تراویح‌کے‌دوران‌وقفہ

سوال:۔

تراویح کے دوران کتنا وقفہ کرنا چاہئے؟

جواب:۔

نمازِ تراویح کی ہر چار رکعت کے بعد اتنی دیر بیٹھنا جتنی دیر میں چار رکعتیں پڑھی گئی تھیں، مستحب ہے، لیکن اگر اتنی دیر بیٹھنے میں لوگوں کو تنگی ہو تو کم وقفہ کیا جائے۔(۱)

  1. (۱) (واما الْإستراحۃ) فی أثناء التراویح (فیجلس بین کل ترویحتین مقدار ترویحۃ) أی بین کل أربع رکعات ۔۔۔ وھٰذا الْإنتظار مستحب ۔۔۔إلخ۔ (حلبی کبیر ص:۴۰۴، طبع سہیل اکیڈمی، لَاہور)۔