بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

نمازِ‌تراویح

تراویح‌میں‌ایک‌مرتبہ‌بسم‌اللہ‌بلند‌آواز‌سے‌پڑھنا‌ضروری‌ہے

سوال:۔

بعض حافظ، قرآنِ کریم میں ایک مرتبہ’’بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ‘‘ آواز کے ساتھ پڑھتے ہیں، اگر آہستہ پڑھی جائے تو کیا حرج ہے؟

جواب:۔

تراویح میں کسی سورۃ کے شروع میں ایک مرتبہ ’’بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ‘‘کی آیت بھی بلند آواز سے پڑھ دینی چاہئے، کیونکہ یہ قرآنِ کریم کی ایک مستقل آیت ہے، اگر اس کو جہراً نہ پڑھا گیا تو مقتدیوں کا قرآنِ کریم کا سماع پورا نہیں ہوگا۔(۱)

  1. (۱) وذٰلک ان مذھب الجمھور انھا من القرآن لتواترھا فی محلھا ۔۔۔إلخ۔ (شامی ج:۱ ص:۴۹۱، وأیضًا فی البحر الرائق ج:۱ ص:۳۳۰، باب صفۃ الصلاۃ، طبع دار الکتب العلمیۃ)۔