بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

نمازِ‌تراویح

نمازِ‌تراویح‌میں‌صرف‌بھولی‌ہوئی‌آیات‌کو‌دُہرانا‌بھی‌جائز‌ہے

سوال:۔

تراویح میں تلاوت کرتے کرتے اگر حافظ صاحب آگے نکل جائیں اور بعد میں معلوم ہو کہ بیچ میں کچھ آیتیں رہ گئی ہیں، تو کیا ایسی صورت میں تلاوت کیا گیا پورا کلامِ پاک دُہرائے یا صرف چھوٹی ہوئی اور غلط پڑھی گئی آیتیں دُہرائے؟

جواب:۔

پورا لوٹانا افضل ہے، صرف اتنی آیتوں کا بھی پڑھ لینا جائز ہے۔(۱)

  1. (۱) وإذا غلط فی القرائۃ فی التراویح فترک سورۃ أو آیۃ وقرأ ما بعدھا فالمستحب لہ أن یقرأ المتروکۃ ثم المقروئۃ لیکون علی الترتیب کذا فی فتاویٰ قاضیخان۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۱۸، أیضًا فی حلبی کبیر ص:۴۰۷)۔