نمازِتراویح
بغیرعذرکےتراویحبیٹھکرپڑھناکیساہے؟
سوال:۔
دیگر نفل کی طرح کیا تراویح بھی بیٹھ کر پڑھ سکتے ہیں؟
جواب:۔
تراویح بغیر عذر کے بیٹھ کر نہیں پڑھنی چاہئے، یہ خلافِ استحباب ہے، اور ثواب بھی آدھا ملے گا۔(۱)
- (۱) إتفقوا علٰی أن أداء التراویح قاعدًا لَا یستحب بغیر عذر واختلفوا فی الجواز، قال بعضھم یجوز وھو الصحیح إلّا أن ثوابہ یکون علی النصف من صلاۃ القائم ۔۔۔إلخ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۱۸، کتاب الصلاۃ، فصل فی التراویح)۔

