بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

نمازِ‌تراویح

تراویح‌پڑھانے‌والے‌حافظ‌کو‌ہدیہ‌لینا‌کیسا‌ہے؟

سوال:۔

یہ تو ہمیں معلوم ہے کہ قرآنِ پاک سناکر اُجرت لینا ناجائز ہے، لیکن اگر کوئی حافظ تراویح میں قرآنِ پاک سنائے اور کوئی اُجرت نہ لے، مگر مقتدی اپنی خوشی سے اسے کچھ رقم یا کوئی کپڑا وغیرہ کوئی چیز دے دیں، تو کیا یہ اس کے لئے جائز ہے یا نہیں؟

جواب:۔

جس علاقے میں حافظوں کو اُجرت دینے کا رواج ہو، وہاں ہدیہ بھی اُجرت ہی سمجھا جاتا ہے،(۱) چنانچہ اگر کچھ نہ دیا جائے تو لوگ اس کا برا مناتے ہیں، اس لئے تراویح سنانے والے کو ہدیہ بھی نہیں لینا چاہئے۔

  1. (۱) المعروف عرفًا کالمشروط شرطًا۔ (شرح المجلۃ لسلیم رستم باز، ص:۳۷، المادّۃ:۴۳، طبع کوئٹہ)۔