نمازِتراویح
نمازکیپابندینہکرنےوالےاورداڑھیکترانےوالےحافظکیاِقتدامیںتراویح
سوال:۔
ایک حافظ قرآن پورے سال پابندی کے ساتھ نماز نہیں پڑھتا، مگر جب ماہِ رمضان آتا ہے تو کسی مسجد میں ختمِ قرآن سناتا ہے، سوال یہ ہے کہ ایسے حافظ کے پیچھے تراویح کی نماز پڑھنے کا شرعاً کیا حکم ہے؟ نیز ایک مٹھی کے اندر داڑھی کتروانے والا حافظ یعنی ایک مٹھی سے داڑھی کم ہو تو ایسے حافظ کے پیچھے نمازِ تراویح پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب:۔
ایسے حافظ کو تراویح میں اِمام بنانا جائز نہیں، اس کے بجائے الم تر کیف کے ساتھ تراویح پڑھ لینا بہتر ہے۔(۱)
- (۱) ویکرہ إمامۃ عبدٍ ۔۔۔ وفاسق۔ وفی الشامیۃ: أما الفاسق فقد عللوا کراھۃ تقدیمہ بأنہ لَا یھتم لأمر دینہ، وبأن فی تقدیمہ للإمامۃ تعظیمہ وقد وجب علیھم إھانتہ شرعًا۔ (رد المحتار علی الدر المختار ج:۱ ص:۵۶۰، باب الْإمامۃ)۔

