نمازِتراویح
تراویحکےاِمامکیشرائطکیاہیں؟
سوال:۔
تراویح پڑھانے کے لئے کس قسم کا حافظ ہونا چاہئے؟
جواب:۔
تراویح کی اِمامت کے لئے وہی شرائط ہیں جو عام نمازوں کی اِمامت کے لئے ہیں، اس لئے حافظ کا متبعِ سنت ہونا ضروری ہے، داڑھی منڈانے یا کترانے والے کو تراویح میں اِمام نہ بنایا جائے، اسی طرح معاوضہ لے کر تراویح پڑھانے والے کے پیچھے تراویح جائز نہیں، اس کے بجائے الم تر کیف کے ساتھ پڑھ لینا بہتر ہے۔(۱)
- (۱) ویکرہ إمامۃ عبد ۔۔۔ وفاسق (وفی الشامیۃ) أما الفاسق فقد عللو کراھۃ تقدیمہ بأنہ لَا یھتم لأمر دینہ، وبأن فی تقدیمہ للإمامۃ تعظیمہ وقد وجب علیھم إھانتہ شرعًا ۔۔۔إلخ۔ (ردالمحتار علی الدر المختار ج:۱ ص:۵۶۰، باب الْإمامۃ)۔

