نمازِتراویح
تراویحکےلئےدُوسریمسجدمیںجانا
سوال:۔
اپنے محلے کی مسجد کو چھوڑ کر دُوسری مسجد میں تراویح پڑھنے جانا کیسا ہے؟
جواب:۔
اگر اپنے محلے کی مسجد میں قرآن مجید ختم نہ ہوتا ہو، یا اِمام قرآن مجید غلط پڑھتا ہو تو تراویح کے لئے محلے کی مسجد کو چھوڑ کر دُوسری جگہ جانا جائز ہے۔(۱)
- (۱) وإذا کان إمام مسجد حیۃ لَا یختم فلہ أن یترک إلٰی غیرہ۔ (البحر الرائق ج:۲ ص:۷۴، باب الوتر والنفل)۔

