بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

نمازِ‌تراویح

تراویح‌کی‌جماعت‌کرنا‌کیسا‌ہے؟

سوال:۔

تراویح باجماعت پڑھنا کیسا ہے؟ اگر کسی مسجد میں جماعت کے ساتھ نہ پڑھی جائے تو کچھ گناہ تو نہیں؟

جواب:۔

رمضان شریف میں مسجد میں تراویح کی نماز ہونا سنتِ کفایہ ہے، اگر کوئی مسجد تراویح کی جماعت سے خالی رہے گی تو سارے محلے والے گناہگار ہوں گے۔(۱)

  1. (۱) قال بعضھم إنھا سنۃ علٰی سبیل الکفایۃ إذا قام بھا بعض أھل المحلۃ فی المسجد بجماعۃ سقط عن الباقین ولو ترک أھل المسجد کلھم إقامتھا فی المسجد بجماعۃ فقد أساؤا وأثموا۔ (البدائع الصنائع ج:۱ ص:۲۸۸، کتاب الصلاۃ)۔