نمازِتراویح
روزہاورتراویحکاآپسمیںکیاتعلقہے؟
سوال:۔
روزہ اور تراویح کا آپس میں کیا تعلق ہے؟ کیا روزہ رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ تراویح پڑھی جائے؟
جواب:۔
رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں دن کی عبادت روزہ ہے اور رات کی عبادت تراویح، اور حدیث شریف میں دونوں کو ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے، چنانچہ ارشاد ہے:
’’جَعَلَ اللّٰهُ صِيَامَهُ فَرِيضَةً وَقِيَامَ لَيْلِهِ تَطَوُّعًا۔‘‘ (مشکوٰۃ ص:۱۷۳)
ترجمہ:’’اللہ تعالیٰ نے اس ماہِ مبارک کے روزے کو فرض کیا ہے اور اس میں رات کے قیام کو نفلی عبادت بنایا ہے۔‘‘
اس لئے دونوں عبادتیں کرنا ضروری ہیں، روزہ فرض ہے، اور تراویح سنتِ مؤکدہ ہے۔(۱)
- (۱) عن أبی سلمۃ بن عبدالرحمٰن قال: حدثنی أبی أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ذکر شھر رمضان فقال: شھر کتب اللہ علیکم صیامہ وسننت لکم قیامہ ۔۔۔الحدیث۔ (ابن ماجۃ ص:۹۴، نسائی ج:۱ ص:۳۰۸، کتاب الصیام، مسند أحمد ج:۱ ص:۱۹۱، مستدرک حاکم ج:۱ ص:۴۴۰)۔

