عیدینکینماز
عیدپربچوںاورماتحتوںکوعیدیدینا
سوال:۔
خاص طور پر عیدالفطر کے موقع پر گھر کے بڑے بوڑھے بچوں کو ’’عیدی‘‘ دیتے ہیں، افسران اپنے ماتحتوں اور مالکان اپنے نوکروں کو عیدی کے طور پر کچھ نہ کچھ دیتے ہیں، یہ رسم ایسی چل نکلی ہے کہ اس پر عمل نہ کرنے والا مطعون ہوتا ہے، اگر بچوں اور ماتحتوں کو عیدی نہ دی جائے تو عجیب سی شرمندگی کا اِحساس ہوتا ہے، کیا اس طرح عیدی دینا جائز ہے؟ یہ بدعت کے زُمرے میں تو نہیں آتی؟
جواب:۔
عید کے روز اگر عیدی کو اِسلامی عبادت یا سنت نہیں سمجھا جاتا، محض خوشی کے اِظہار کے لئے ایسا کیا جاتا ہے تو کوئی حرج نہیں۔

