بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

عیدین‌کی‌نماز

کیا‌جمعہ‌کی‌عید‌مسلمانوں‌پر‌بھاری‌ہوتی‌ہے؟

سوال:۔

گزشتہ چند روز سے یہ مسئلہ زیرِ بحث تھا کہ جمعہ کی عید حاکم پر یا عوام پر بھاری گزرتی ہے۔

جواب:۔

قرآن و حدیث یا اکابر کے ارشادات سے اس خیال کی کوئی سند نہیں ملتی، اس لئے یہ خیال محض غلط اور توہم پرستی ہے، جمعہ بجائے خود عید ہے، اور اگر جمعہ کے دن عید بھی ہو تو گویا ’’عید میں عید‘‘ ہوگئی، خدا نہ کرے کہ کبھی عید بھی مسلمانوں کے لئے بھاری ہونے لگے۔